قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع مہمند کے علاقے مہند گھاٹ میں بارودی سرنگ کو ہٹاتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ شہید کیپٹن ضرغام کی عمر 25 برس تھی اور تعلق سرگودھا سے تھا۔

Comments (0)
Add Comment