قوم کے لیےاچھی خبر، تھر کول فیلڈ بلاک1میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

آج صبح بلاک 1میں 145میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی( ویب ڈیسک) پاکستانی قوم کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ تھر کول فیلڈ بلاک1میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ تھر بدلے گا پاکستان۔ آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے۔ آج صبح بلاک 1میں 145میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے۔ یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک1میں3ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں ۔ جو 5ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔ تھر کول فیلڈ بلاک1سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment