محمود خان کی شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت ۔ واقعے کی رپورٹ طلب

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی
رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرستان میں پولیس ورکرز پر حملہ دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ فائرنگ سے پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔
وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
محمود خان نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ہمارے بچوں کی مستقبل کے دشمن ہیں۔
حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ صوبائی حکومت پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

Comments (0)
Add Comment