مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے آج بھی بند، سڑکیں بلاک ہونے سے ٹریفک متاثر

اسلام آباد ۔ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے باعث امن و امان کی صورتحال پیش نظر کراچی سمیت پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام سکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سندھ میں حکومت نے کراچی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
اسی طرح بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی سکولز بند رہیں گے جب کہ خیبر پختونخوا میں تمام نجی سکولوں کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
امن و امان کی صورتحال کو مد نطر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بعد سڑکوں پر رش معمول سے کم ہے لیکن دفاتر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور جگہ جگہ سڑکیں بلاک کیے جانے کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment