معیاری تعلیم ہی قوموں کی ترقی و کامیابی کی ضمانت ہے،شاہ فرمان

موجودہ قیادت نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تر بیت پر یقین رکھتی ہے اور اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے حکومت خا طرخوا ہ وسائل فرا ہم کررہی ہے.تعلیم کے ساتھ تربیت ایک بہت اہم پہلو ہے جس سے ہمارے نوجوانوں اور کیڈٹس میں تعلیم وضبط ،ڈسپلن اورکام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور۔گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نےکہاہےکہ معیاری تعلیم ہی قوموں کی ترقی وکامیابی کی ضمانت ہے،موجودہ قیادت نوجوانوں کی بہترین تعلیم و تربیت پریقین رکھتی ہےاوراس عظیم مقصد کےحصول کیلئےحکومت خاطرخوا ہ وسائل فراہم کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےہفتہ کےروزفرنٹیئرسکائوٹس کیڈٹ کالج ورسک میں یوم والدین کی تقریب سےبحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتےہوئےکیا۔

تقریب میںڈپٹی انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور(نارتھ)بریگیڈئرمحمداحسن خٹک،پرنسپل کیڈٹ کالج بریگیڈئر(ر)خالدبابر،اساتذہ کرام، طلباءاوران کے والدین نےشرکت کی۔

اس موقع پر کیڈٹس کی جانب سےمارچ پاسٹ،پی۔ٹی۔ شو،جمناسٹک، کراٹے اور گھڑسواری کا شاندار مظاہرہ کیاگیا۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےگورنرخیبرپختونخوا کاکہناتھاکہ تعلیم کےساتھ تربیت ایک بہت اہم پہلو ہےجس سےہمارے نوجوانوں اورکیڈٹس میں تعلیم وضبط،ڈسپلن اورکام کرنےکاجذبہ پیدا ہوتاہے،نوجوان ہی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ اورروشن مستقبل ہیں کیونکہ ان ہی میں سے لیڈرشپ جنم لیتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ مذکورہ کیڈٹ کالج ایک تاریخی ادارہ ہےجس میں طلباءکو فرنٹیئرکورکےشانہ بشانہ کردارسازی اورتربیت کاموقع مل رہاہے،نصابی اورغیرنصابی میدان میں کالج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،کیڈٹس کی فزیکل پرفارمنس میں حب الوطنی کاجذبہ نظرآیاہےاوریہی وہ جذبہ ہےجو ملک کی ترقی وخوشحالی کاسبب بنےگا۔انہو ں نےشجرکاری مہم میں ادارے کےکردارکو بھی سراہا۔ گورنرخیبرپختونخوا نے اس امید کا اظہارکیا کہ کیڈٹ کالج ورسک اپنا تعلیمی سفر اسی طرح کامیابی سے جاری رکھے گا۔

تقریب کےآخر میں گورنرخیبرپختونخوا نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانےوالےطلباءمیں انعامات بھی تقسیم کئے۔ علاوہ ازیں انہوں نےسائنس لیبارٹری کابھی دورہ کیا اورکیڈٹس کی جانب سےتیارکی گئی سائنسی مصنوعات کامعائنہ کیا اوران کی کارکردگی کو سراہا۔

Comments (0)
Add Comment