ملک بڑھ میں مہنگائی بڑھ گئی ادارہ شماریات کی طرف سے رپورٹ جاری کردی گئی

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے چینی اور آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں ایک بار پھر سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ملک میں چینی اور آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 9.17 فیصد ہو گئی، ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 88 پیسے مہنگا ہوگیا ، تھیلا 970 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔ ایک ہفتے میں مرغی 11 روپے 47 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ انڈے فی درجن 6 روپے 80 پیسے مہنگے ہوئے۔ گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا۔

 

latest news in urduاخبار خیبراردو میں تازہ خبریںچینی اور آٹا مہنگاملک بڑھ میں مہنگائی بڑھ گئی ادارہ شماریات کی طرف سے رپورٹ جاری کردی گئیملک میں مہنگائی کی قیمت میں اضافہ
Comments (0)
Add Comment