منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج بھر پور ہوگا،پی ڈی ایم

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی جانب سے حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی آگئی ہے ۔مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے بھی سامنے آئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج حکومت مخالف گٹھ جوڑبنام پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی جانب سے اہم اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے ۔اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی،راجا پرویز اشرف اور دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک میں مزید تیزی لانے پر مشاورت کی گئی ۔

اسٹیرئنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے میڈیا پریس کانفرنس کی گئی ۔اپنی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا فارن فنڈنگ کیس پاکستان کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ منگل کو پی ڈی ایم االیکشن کمیشن کے باہر اپنا بھر پور احتجاج کرے گی۔

پی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ 21جنوری کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہوگا۔ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ ہوگا۔ کشمیر کا سودا کرنے کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Ahwal khyberPDMاردو میں خبریںالیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلانپاکستان مسلم لیگ نپی ڈی ایمفارن فنڈنگ کیسمنگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج بھر پور ہوگا،پی ڈی ایممولانا فضل الرحمانمولانا فضل الرحمانب
Comments (0)
Add Comment