مولانا سمیع الحق کی دین کےلیےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا،وزیر مملکت برائے داخلہ

دارلعلوم حقانیہ نے بڑے بڑے علم دین پیدا کیے ہیں،،مولانا کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا،شہریار آفریدی

پشاور۔وزیرمملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی نےکہا ہےکہ مولانا سمیع الحق کی دین کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دارلعلوم حقانیہ نے بڑے بڑے علم دین پیدا کیے ہیں،مولانا کے قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےدارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں میڈیاسےگفتگو میں کہاکہ مولانا سمیع الحق کی دین کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا،دارلعلوم حقانیہ نےبڑے بڑےعلم دین پیدا کیےہیں،مولانا کے جنازے میں کثیر تعداد میں عوام کی شرکت سے امن کا پیغام گیا ہے۔

انکاکہنا تھا کہ مولاناکو بڑی بے دردی اور بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا۔مولانا کےقاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

انکامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر دارلعلوم حقانیہ آیا ہوں۔

وزیراعظم نےچین سےآئی جی پنجاب اورسی ٹی ڈی کو قتل کی تحقیقات کےحوالےخصوصی ہدایت کی ہے،جہاں پر مولانا کا قتل ہوا ہے وہاں جدید سی سی ٹی وی کیمرےلگےہیں،مولانا کےقتل کی تحقیقات میں حکومت جلد بازی کامظاہرہ نہیں کریگی،مولانا کےقتل کےتمام محرکات کو دیکھ رہے ہیں،مولانا کا قتل حکومت کےلیےٹسٹ کیس ہے۔

وزیر اعظم کو بہت جلد تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔انکاکہنا تھا کہ مولانا کے قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کردیاجائےگا۔

Comments (0)
Add Comment