نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ان کا نام 48 گھنٹے میں ای سی ایل سے نکالے جانے کا امکان ہے۔  نواز شریف کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قومی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیاجائے گا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جہاں سے وہ اپنی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل ہو گئے تھے، جاتی امرا میں نواز شریف کے علاج کے لیے طبی سہولیات سے آراستہ خصوصی کمرہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہے اور انہیں دنیا میں جہاں بھی ممکن ہو علاج کے لیے جانا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لیے  سیکریٹری وزارت داخلہ کو شہباز شریف نے باضابطہ درخواست جمع کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں نواز شریف کی بیماری اور بیرون ملک علاج کا ذکر کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment