نیشنل ایکشن پلان کےتحت ملک بھرمیں ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کا سیکیورٹی آڈٹ شروع

لاہور:نیشنل ایکشن پلان کےتحت ملک بھرمیں ملکی اورغیرملکی این جی اوزکا سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنےوالےداروں نےنیشنل ایکشن پلان کےتحت ملکی اورغیرملکی این جی اوزکاخفیہ سکیورٹی آڈٹ شروع کردیاہےاوراین جی اوز کی گزشتہ سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کےمطابق کس این جی او نےکن ممالک کےاشتراک سےکیاکام کیا اوررزلٹ کیانکلا اس بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اس کے ساتھ گزشتہ3برسوں میں کونسی این جی او کن افراد کو پاکستان لائیں یابیرون ملک لیکرگئیں اس بارےمیں قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےتحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
ذرائع کاکہناہےکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز اور کام کرنے والوں کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Comments (0)
Add Comment