اسلام آباد۔نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اےایس ایف اہلکاروں نےکروڑوں روپےمالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کےمطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسقط کےراستے جدہ جانےوالےمسافر سے7کلو 850 گرام بران شوگر (ہیروئن)برآمد ہوئی ہے۔
مسافرکےبیگ کواسکینگ کےدوران مشکوک قراردےکرچیک کیاگیا تواس میں مہارت سےچھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔اےایس ایف حکام کے مطابق مسافرکانام محمد عدنان ہےاوروہ شیخوپورہ کارہائشی ہے،ملزم کوبرآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کےلیےاےاین ایف کےحوالے کردیا گیا ہے۔