وزارت اطلاعات نے ملک میں مالی ایمرجنسی کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے ملک میں مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔  وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ملک میں مالی ایمرجنسی لگانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا۔ وزارت اطلاعات کا  کہنا ہے کہ غلط خبروں کا پھیلانا غیرقانونی ہی نہیں بلکہ غیر اخلاقی بھی ہے، غلط خبریں پھیلا کرقوم کی خدمت نہیں کی جا رہی۔ وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ ڈویژن کے نام سے جاری کردہ مجوزہ خط کا حقیقت سے تعلق نہیں اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ ایسی خبروں کو مسترد کرے۔

Comments (0)
Add Comment