وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف پھر ایکشن میں

بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر اپنی معاشی ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار

وزیراعظم عمران خان مہنگائی کے خلاف پھر ایکشن میں  ملک میں اشیائے خورونوش کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپوزیشن کی تنقید کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو تمام ضروری اشیا کی بروقت دستیابی اور سخت نگرانی کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بحران پر قابو پانے میں ناکامی پر اپنی معاشی ٹیم پر سخت برہمی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے اپوزیشن کو حکومت کے خلاف تنقید کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام سے ملاقات کی جس میں انہیں اشیائے خورو نوش کی دستیابی، قلت اور قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب ایک علیحدہ اجلاس میں وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم پر صورتحال کو نہ سنبھالنے اور عوام کو بحران پر قابو پانے کے لیے حکومتی کامیابیوں سے آگاہ کرنے میں ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اپنی ٹیم کو میڈیا میں جاکر عوام کو ضروری اشیائے خوردو نوش کی قلت خاص طور پر آٹے، چینی، ذخیرہ اندوزی، مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے اور قیمتوں پر بین الاقوامی اثرات کے بارے میں بھی بتانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ معاشی مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کا استعمال کریں، خاص طور پر ان مسائل پر زیادہ توجہ دیں جو عوام کو براہ راست متاثر کررہے ہیں۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment