وزیراعظم عمران خان ملک میں مہنگائی بڑھنے کے معاملے پر معاشی ٹیم پر برہم

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کے معاملے پر معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، اور مجھے اس معاملے پر مِس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم میں شامل رزاق داؤد، حماد اظہر، حفیظ شیخ، اسد عمر سمیت پانچ وزراء بیٹھیں اور مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment