وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 جنوری کو ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے اسی روز درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا منظور کی تھی۔

پیر کےروزاسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےدرخواست پرسماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Comments (0)
Add Comment