وزیراعظم نے وزارتوں سے کامیابیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان 18 اگست 2019 کو قوم سے خطاب کریں گے۔ عمران خان خطاب میں اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایک سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹس 9 اگست تک جمع کرادیں۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو موصول ہونے والے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بھیجی جانے والی رپورٹس میں اس بات کی بھی نشاندہی کریں کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کون سی پانچ کامیابیاں حاصل کیں؟

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھیجے جانے والے ہدایت نامے کے بعد تمام وزارتوں اور ڈویژنز میں رپورٹس کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں وفاقی وزرا اور سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام باقاعدہ صلاح و مشورے کررہے ہیں.

Comments (0)
Add Comment