وزیراعظم کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کرنے کا فیصلہ??

وفاقی دارلحکومت کے صحافتی حلقوں میں چہ میگوئیاں

گذشتہ رات سے پاکستانی میڈیا کے مختلف حلقے اس امکان کا اظہار کر رہے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے جبکہ اس بات کا مکان بھی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے چند ہفتے بعد پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment