وزیر اعظم چین کےدورے میں مختلف شعبوں کیلئےبات ہوگی,عبد الرزاق داؤد

کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہو گا۔10دسمبر کو جاپان جارہا ہوں، جاپان سے بنگلہ دیش، بھارت کی طرز پر مارکیٹ رسائی لیں گے تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ وزیراعظم کےمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نےکہا ہےکہ وزیر اعظم چین کےدورے میں مختلف شعبوں کیلئےبات ہو گی، کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہو گا۔

جمعرات کو وزیراعظم کےمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نےڈبلیو ایم او کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ڈبلیو ایم او کےصدر اور تمام ممبران کو خوش آمدید کہتا ہوں،میمن بزنس ہمارے خون میں شامل ہے،دو ماہ پہلےحکومت میں شامل ہوا،ملک کو مالیاتی مسائل کاسامناہے،

چین کےدورے میں مختلف شعبوں کیلئے بات ہو گی،معاشی ترقی کے بغیر بےروزگاری کا خاتمہ نہیں ہو سکتا،ٹیرف اسٹرکچر بہتر بنانے پر ٹیرف پالیسی پیش کروںگا،پالیسی کے تحت ٹیرف محصولات بڑھانےکاذریعہ نہیں ہو گا،درست سمت جا رہے ہیں،ویلیو ایڈیشن کی جانب بڑھنا ہے، کاروباری ماحول میں بہتری کیلئے مزید کام کرنا ہے،

ورلڈ بینک ایز آف انڈیکس میں درجہ بندی بہتر ہوئی، درجہ بندی بہتر ہونا ایک خوش خبری ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہو گا۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ ہمیں صنعتی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے،10دسمبر کو جاپان جارہا ہوں، جاپان سے بنگلہ دیش، بھارت کی طرز پر مارکیٹ رسائی لیں گے۔

Comments (0)
Add Comment