ووٹ چوری نہ ہوا تو گلگت بلتستان کے عوام کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئیگا، مریم نواز

اسکردو: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہمیں سمجھ ہے کہ وزیراعظم مجبور ہے اور اسے اپنے حقوق نہیں پتا وہ خود کسی کی نوکری کرتا ہے۔ اسکردو کے علاقے گمبہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے حکومت اور وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا ہر وعدہ جھوٹا ہے، تمہارا گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ فریب ہے اور  اس چالاکی کو گلگت کے عوام بخوبی جانتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والے کو گھر پہنچا کر آنا ہے، یہ جو منہ پر ہاتھ پھیر کر بات کرتا ہے یہ جانے والا ہے، ان کو پریشانی بلا وجہ نہیں بلکہ یہ جاتا نظر آرہا ہے، بس آخری دھکا گلگت کے عوام لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اگر آپ کو سڑکیں اور یونیورسٹیاں دیں تو وہ آپ کا حق ہے جو انہوں نے دیا، عوام کے نمائندے جیلوں میں بھی جاتے ہیں اور ظلم کو سہتے ہیں لیکن عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، مریم نواز نے کہا کہ اگر ان لوگوں نے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کیونکہ یہ جانتے ہیں عوام جب بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرے گی اور ان کا ووٹ چوری نہیں ہوگا تو عوام کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے۔ (ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے یا بنانے کا اختیار کسی ادارے یا چند افراد کو نہیں بلکہ اس کا اختیار صرف عوام کو ہے، ہم ظلم اور ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaMariyam Nawaz in SkarduNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment