ویٹ لفٹنگ میں رابعہ شہزاد کا گولڈ میڈل، پاکستان کا نام روشن کر دیا

کینبرا: پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
20 سالہ رابعہ شہزاد نے اسنیچ (40 کلوگرام) اور کلین اینڈ جرک (50 کلوگرام) کے ساتھ کُل 90 کلوگرام لفٹ کیا اور اپنے مد مقابل تمام کھلاڑیوں کو پچھاڑ دیا۔
اس ایونٹ کا انعقاد نیو ساؤتھ ویلز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے کیا تھا، جس میں 15 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
وہ اس سے قبل دبئی میں ایشین بینچ پریس چیمپیئن میں بھی سلور میڈل جیت چکی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment