ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد مارے گئے

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارےگئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

Comments (0)
Add Comment