ٹیکسلا میں ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت سے شاہراہ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت سے پنجاب کو خیبر پختونخواہ سے ملانے والی شاہراہ فیصل شہید روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے آج ٹیکسلا میں پنجاب کو خیبر پختونخواہ سے ملانے والی اہم شاہراہ فیصل شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا ،منصوبے پر ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت آئے گی ، فیصل شہید روڈ کی تعمیر نو سے شہریوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے تحریک انصاف کی حکومت ان کو مایوس نہیں کرے گی ، ہم سڑکوں کے جال بچھائیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اپوزیشن کا ایجنڈا صرف کرپشن چھپاناہے ، پی ڈی ایم صرف ایک ایجنڈے پر اکھٹی ہے جس کامقصد کرپٹ لوگوں کو بچانا ہے ، غلام سرور خان نے کہا کہ یہ سال ملکی معیشت میں ترقی اور استحکام کا سال ہے،ہم نے ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی جو ترقی یافتہ ممالک میں پہلے سے جاری ہے ، ہم نے مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور یہ پچھلی حکومتوں کے کارنامے ہیں ،غلام سرور خان نے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی کے بیس اراکین اسمبلی کو کرپشن اور رشوت پر پارٹی سے نکالا ، آج ہم ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے سینٹ میں شو آف ہینڈ کے طریقے کو لانا چاہتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اس کی مخالفت کرہی ہے ،موجودہ سیاست میں کرپشن اور رشوت کے ذمہ دار نواز شریف ہیں ، غلام سرور خان نے کہا کہ ہم چاھتے ھیں جمعہ کی چھٹی بحال ھو ، عوام کی حکومت کے لئے کام کرے گی ، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ یہ علاقہ کمرشل حب بنے گا ،علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ، ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت سے دورویہ کارپٹڈ روڈ بنے گی عوام کی سہولت کے لئے اس علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پنجاب پولیس خدمت مرکز کا افتتاح بھی کیا جہاں سے ہرقسم کے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ہو گا، افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی منصور حیات خان ، اراکین صوبائی اسمبلی عمار صدیق خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کے علاوہ پارٹی کے مقامی قائدین بھی موجود تھے

Akhbar e Khyberfaisal shaheed roadlatest in urdureginal newstaxilaاردو کی تازہاردو میں تازہ خبریںٹیکسلا میں ایک ارب چودہ کروڑ کی لاگت سے شاہراہ کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
Comments (0)
Add Comment