پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج، گرین شرٹس وائٹ واش کیلئے پر عزم

دبئی: تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ آج دبئی انترنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا جس میں شاہین کیویز کو وائٹ واش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
سیریز میں پاکستان نے پہلے ہی دو میچز جیت کر برتری حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Comments (0)
Add Comment