پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر پر کراچی سے2اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

لاہور(زمل خان) پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر پر کراچی سے2اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2بجکر30منٹ پرکراچی سے چلے گی۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے مطابق ٹرین14کوچز پر مشتمل اور سب کی سب کانومی کلاس ہیں۔ ٹرین میں1000مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین 30اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو کراچی کینٹ سے چلے گی۔ پاکستان ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ ٹرین 2اے سی بزنس2اے سی اسٹینڈرڈ اور10اکانومی کلاس ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment