پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پاکستان بننے کے بعد سے پیٹرول آج تک اتنا مہنگا نہیں ہوا جتنا آج ہوگیا، قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 118 روپے 9 پیسے پر پہنچ گیا۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت یکم اگست 2019کو 117روپے 83 پیسے تھی۔  آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی اعلان کردہ قیمت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پٹرولیم لیوی صفر جب کہ جی ایس ٹی 10.77فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیزل کی ایک لیٹر قیمت 116روپے 53 پیسے میں پیٹرولیم لیوی 1.90 روپے جب کہ جی ایس ٹی 17 فیصد شامل ہے۔

Comments (0)
Add Comment