پاکستان کی نیوزی لینڈ کو بھی شکست، مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز گرین شرٹس کے نام

دبئی: دوبئی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جن میں کولن منرو کے 44، اینڈرسن کے بھی 44 اور ولیم سن کے 37 رنز شامل تھے۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 40، آصف علی 38 اور محمد حفیظ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونی ہے۔

Comments (0)
Add Comment