پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان کا تعارف

اسلام آباد: نیول ہیڈ کوارٹر پی این ایس ظفر میں پاک بحریہ کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ایڈمرل امجد خان نیازی کو کمان سونپی گئی۔ ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی تلوار حاصل کی جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری اور ستارہ بسالت سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تناؤ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے اس پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی تھی جس نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا تھا۔

Comments (0)
Add Comment