پبی:آرمی چیف کا پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں کادورہ

اسلام آباد۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس مشترکہ تربیتی مشقیں دروزبہ تھری کے آخری روز آج پبی میں انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز کا دورہ کیا۔

مشقوں میں پاکستان کی سپیشل آپریشن فورسز اور روسی فیڈریشن کی زمینی افواج کی انسداد دہشت گردی کی تربیت پر توجہ دی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی کے باہمی تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔بری فو ج کے سربراہ نے فوج کی لگن، مہارت اور پیشہ وارانہ امور کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دونوں افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ایک اہم فورم ہے۔پاکستان میں روس کے مشن کے نائب سربراہ ولادیمر Betezyuk بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment