پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی میں14ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پشاور(وحید الرحمن خلیل) پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی میں14ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف منظور نظرافراد کو ٹھیکوں کی مد میں خزانے کو ایک ارب سے زائدکا نقصان ہوا ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہراہوں کی تعمیرپر مختص بجٹ سے ایک ارب26کروڑ 60 روپے اضافی خرچ کیے جانے تھے ۔ اتھارٹی نے2ارب 73کروڑ10لاکھ روپے کے بلاجواز اخراجات کیے۔
رپورٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر ایک کروڑ روپے کے نقصان کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمرشل یونٹس کی انسپکشن نہ کرنے سے خزانے کو ایک ارب 19کروڑ24لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Comments (0)
Add Comment