پشاور کے مختلف علاقوں میں تاحکم ثانی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹو فیکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے 5 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج یکم دسمبر کی شام 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہوگا۔

پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 اسٹریٹ 7 اور فیز 4 اسٹریٹ 1 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ پارک روڈ، پرانا جمرود روڈ، یونی ورسٹی ٹاؤن، سر کلر لین، حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں وزیر دند کینال روڈ، نیشنل ہائی وے 5 اور پشاور کینٹ کا علاقہ گلبرگ روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور قیوم اسٹیڈیم روڈ پر بھی اس لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ان متعلقہ علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان علاقوں میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر متعلقہ سیکشن کے تحت کارروائی ہوگی۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsSmart Lock Down in PeshawarUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment