پشاور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مولانافضل الرحمان کےقریبی ساتھی موسی خان بلوچ کی ضمانت منظورکرلی ۔

واجد ہوتی سے۔
پشاور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مولانافضل الرحمان کےقریبی ساتھی موسی خان بلوچ کی ضمانت منظورکرلی ۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مولانافضلالرحمان کےقریبی ساتھی موسیٰ خان بلوچ کی ضمانت منظورکرلی ہے، ہائیکورٹ نے موسی خان بلوچ کی ضمانت مسترد کرتے ہوئےنیب کو 6 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، مقررہ وقت میں ٹرائل مکمل نہ ہونےپر عدالت میں دوبارہ درخواست دی گئی تھی ، ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائیکے احکامات جاری کردئیے ،عدالت نےمقررہ وقت میں ٹرائل مکمل نہ کرنےپر نیب پربرہمیکا اظہارکیا،نیب نے بروقت ٹرائل مکمل نہ ہونےپر عدالت سے معافی مانگ لی، موسی خان بلوچگزشتہ دس مہینے سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جیل میں تھے

Comments (0)
Add Comment