پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سکولوں میں یکم جون سے31جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے31جولائی تک بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمی کی شدید لہر کے باعث نجی سکولوں کو اوقات کارکم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق پنجاب کے نجی سکول27مئی سے اوقات کار11بجے تک کردیں۔ سکولوں میں یکم جون سے31جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

Comments (0)
Add Comment