پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ، 36 مسافروں کوجدہ ہی چھوڑ آئی

قومی ائیر لائن ایک روز قبل معتمرین کا سامان سعودیہ میں رکھ آئی تھی، معتمرین کا کراچی ائیر پورٹ پر احتجاج

لاہور/جدہ۔باکمال لوگوں کی لاجواب سروس پی آئی اےایک اورانوکھا کارنامہ انجام دیتےہوئے36 مسافروں کوجدہ ہی چھوڑ آئی۔

جدہ میں رہ جانےوالےمسافروں کا ہنا ہےکہ لاہور کیلئےپرواز پی کے 760کا جدہ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کا وقت ایک بج کر 50 منٹ تھا مگروہ 3 گھنٹے پہلے ہی روانہ ہوگئی۔

انتظامیہ ابھی تک مسافروں کو ان کی فلائٹ کا دن اوروقت نہیں بتارہی،مسافروں نے حکومت سےپی آئی اے انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک روز قبل پی آئی اےکی پرواز پی کے762ہفتےکی شام سوا سات بجےجدہ سے کراچی پہنچی تھی تومعتمرین کاسامان سعودیہ ہی چھوڑ آئی،پروازمیں کراچی کےعلاوہ بلوچستان کےدورافتادہ علاقوں کےلوگ بھی موجودتھےجنہوں نےسامان نہ ملنےپرجناح ٹرمینل پرشدید احتجاج کیا جب کہ بیشتر عمرہ زائرین نے سامان کے انتظارمیں پوری رات ائیرپورٹ کے لاؤنج میں گزار دی۔

پی آئی اے کا عملہ اکثر جہاز چھوٹا پڑنےپرمسافروں کاسامان چھوڑ دیتی ہےجس سے مسافروں کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment