چارسدہ، ڈھائی سالہ زینب کا زیادتی کے بعد قتل

پشاور: ایک اور معصوم زینب زیادتی کے بعد انتہائی بے رحمی و سفاکی سے قتل کر دی گئی،  ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔ سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذرائع کے مطابق بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی جا سکی۔
Comments (0)
Add Comment