چیف جسٹس کی علالت کے باعث سپریم کورٹ کے بنچ ون میں اہم مقدمات ملتوی

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ثاقب نثار کی انجیوپلاسٹی کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے باعث سپریم کورٹ کے بنچ ون میں زیر سماعت اہم مقدمات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو سٹنٹ ڈالے گئے۔

ڈاکٹرز نے چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے تاہم ثاقب نثار کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ کے بینچ ون میں زیرِ سماعت اہم مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

بنچ ون نے آج جعلی بینک اکاؤنٹس، زلفی بخاری نااہلیت کیس اور پائلٹس اور کیبن کرو کی ڈگریوں سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنی تھی۔

Comments (0)
Add Comment