ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے اٹھارہ اضلاع میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

ڈی آئی خان۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبےکےاٹھارہ اضلاع میں کل سےتین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیاجارہاہے،پولیومہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر کے46 لاکھ 43 ہزارسےزائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرےپلائےجائیںگے،اس اہم انسداد پولیو مہم کے انتظامات کےسلسلےمیں ای پی آئی سنٹرمیں اعلی سطحی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں محکمہ صحت اورای پی آئی کےاعلی حکام،سٹاف اوردیگر معاون اداروں کے نمائندوںنے شرکت کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اجلاس کےشرکاءنےپیرکےروز سےشروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ہےاورپولیو کےموذی وائرس کے خاتمے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات سے متعلق تجاوز اور حکمت عملی پر اتفاق کیا۔

پولیومہم خیبرپختونخوا کےاٹھارہ اضلاع ڈیرہ اسماعیل کان،پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،مردان،صوابی،مالاکنڈ ،سوات،بنوں،کوہاٹ،ٹانک،کرک،لکی مروت سمیت دیگر اضلاع میں چلائی جارہی ہےجوان اضلاع کی مقامی آبادی کےساتھ ساتھ یہاں واقع افغان مہاجرین اورٹی ڈی پیز کےکیمپوں میں بھی چلائی جارہی ہے۔مہم کےدوران پانچ سال سےکم عمرکے46 لاکھ 43 ہزار 652 بچوں کو پولیو قطرے پلانےکا ہدف مقررکیاگیا ہے۔

اس مقصد کیلئےتربیت یافتہ پولیو ورکرز پرمشتمل 21 ہزار138 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان پولیو ٹیموں میں 15ہزار70 موبائل ٹیمیں،ایک ہزار 175 فکسڈ ٹیمیں،799 ٹرانزٹ ٹیمیں اور149 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثرنگرانی کیلئےتین ہزار945 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

انسداد پولیو مہم کےدوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطر خوا انتظامات کیے گئے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment