کرپشن کیس میں این ٹی ایس کےسابق سی ای او کی گرفتاری کا حکم

ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی صورت میں تفتیشی افسر پیش ہوکر بیان قلمبند کرائے، عدالت

اسلام آباد:احتساب عدالت نے165ملین روپےکےگھپلےکےریفرنس میں سابق سی ای او این ٹی ایس کی گرفتاری کاحکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے165ملین روپےکےکرپشن ریفرنس میں این ٹی ایس کےسابق سی ای او ڈاکٹرہارون الرشید کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ملزمان میں سابق سی ای اواین ٹی ایس ہارون الرشید سمیت8ملزمان شامل ہیں۔

ریفرنس کےمطابق ملزمان نےجعلی کنسلٹنٹس کی خدمات لےکرگھپلاکیا۔عدالت نےریمارکس دیئےکہ ملزم کو گرفتارنہ کرنےکی صورت میں تفتیشی افسرپیش ہوکربیان قلمبند کرائے۔

Comments (0)
Add Comment