کرک میں تھانہ سلیم شاہ کے ایس ایچ او نا معلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی

کرک: کرک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تھانہ سلیم شاہ کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو زخمی کر دیا جبکہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرکے کے تھانہ سلیم شاہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افارد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے حملے کی تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی بھی کی۔

Comments (0)
Add Comment