کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شو 14 نومبر کوہوگا

کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام وینٹیج کلاسک کار شو 14 نومبر کوہوگا
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اورلینڈ روورکے زیراہتمام12ویں ونٹیج کلاسک کار شومیں 50 سے زائد قدیمی اور کلاسک کارشرکت کرینگی
پشاور:11نومبر2021(پ ر) خیبرپختونخواکلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اورکلاسک لینڈ روور کے زیراہتمام بارویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2021کا شو 14 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگی۔ریلی کے شرکاء کل بروز جمعہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پشاور پہنچے گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے ریلی پشاور سے پاک افغان بارڈر ہفتے کے روز جائے گی جبکہ ریلی کا گرینڈ شو بروز اتوار پشاور سروسز کلب میں منعقد ہوگا۔ ریلی میں مرسڈیز، جاگوار فورڈ، شیورلیٹ، منی، وی ڈبلیو، لینڈ روورسمیت 1940 سے 1980 تک کی کلاسک گاڑیاں شریک ہونگی۔ریلی میں 50 سے زائد گاڑیاں شرکت کررہی ہیں۔ جس میں ملک کے مختلف شہروں سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہورہے ہیں۔ ریلی کے انعقاد کا مقصد صوبے میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔

 

Comments (0)
Add Comment