کورونا کے تناظر میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہورہا ہے

50 سے 60 سال کے شہریوں کی ويکسينيشن کيلئے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہورہا ہے جس میں کرونا کی صورتحال، ایس او پیز پر عمل درآمد اور اسپتالوں ميں سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِصدارت این سی او سی کے خصوصی اجلاس ميں پنجاب اورخیبر پختونخوا کے صوبائی وزرائے اعلی اور کمشنراسلام آباد ویڈیو لنک سے خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس ميں پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ایس او پیز پرعمل درآمد، صحت کی سہولیات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔سی سی یو،آکسیجیٹڈ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔شادی ہالز ، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں کرونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزیاں کےحوالےسے بھی بات کی جائے گی۔

اين سی اوسی کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 سال کے شہریوں کی ويکسينيشن کيلئے رجسٹریشن کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا۔شہریوں کو چاہيے کہ وہ جلدازجلد رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیں۔60 سال اور زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی ہورہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment