13ویں ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ(کل)سےاسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں ایمبیسیڈر قومی تائیکوانڈو چمپئن شپ(کل)3 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،

چمپئن شپ میں ملک بھرسے15 ٹیمیں کےعلاوہ80 سے85کلبوں کےکھلاڑی بھی شرکت کریںگے،جن میں پاکستان آرمی،پاکستان نیوی،پاکستان ائیرفورس،ہائرایجوکیشن کمیشن،پاکستان واپڈا،پاکستان ریلوے،پاکستان پولیس،پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ، بلوچستان،فاٹا،اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چیمپئن شپ میں سنیئر، جونیئر، چلڈرن، کیڈٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد ہونگے،

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انفرادی مقابلے، لائٹ ویٹ، ہیوی ویٹ، مکس ڈبلز مقابلے، فیلٹر ویٹ، فلائی ویٹ، فیدر ویٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے دوران دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار بھی منعقد ہوگا اور جس میں عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے،چمپئن شپ 8 نومبر تک جاری رہے گی،اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment