بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق ہوگئے

بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے 2 بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھما نہیں، سرحد پار سے فائرنگ کرکے دو بنگلادیشی نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ہے۔قتل  کے بعد ان کی لاشیں بھی بھارتی فوج اپنے ہمراہ لے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے بیان کے مطابق بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بنگلادیشی نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ جلیل اور 23 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ان دونوں نوجوانوں کی لاشیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔

جس کی وجہ سے بنگلادیشی سرحدی فوج کے انچارج نے اپنے ہم منصب سے رابطے کرکے اس واقعے کی شدید مزمت کی ہے۔فائرنگ کا واقعہ بنگلادیش کے ضلع پنچھا گڑھ کے علاقے تیتولیا میں پیش آیا۔ یہ گاؤں بھارت کی سرحد کے نزدیک واقعہ ہے، جدھر کے مکینوں کا روزگار کھیتی باڑی اور مویشیوں کی فروخت کرنا ہے۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی طرف سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بنگلادیش کے ان علاقوں سے غیر قانونی طور پر مویشیوں کو فروخت کے لیے بارڈر کے اس پار لایا جاتا ہے، یہ لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوتے ہیں۔

Indian armyبھارتی فوج
Comments (0)
Add Comment