ایک ساتھ ٹماٹر اور آلو پیدا کرنے والا جادوئی پودا سامنے آگیا

ایک ساتھ ٹماٹر اور آلو پیدا کرنے والا جادوئی پودا سامنے آگیا ہے

زراعت کے شعبے میں جہاں پوری دنیا میں جدت دیکھنے میں آرہی ہے، وہیں پر موسمیاتی تبدیلیوں سے بچتے ہوئے کسانوں کی توجہ زیادہ پیداوار کم وسائل کے ساتھ حاصل کرنے پر ہے۔بھارت کے ایک کسان نے حال ہی میں ایک ہی پودے سے ٹماٹر اور آلو اگانے کا کارنامہ انجام دے دیا ہے،جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں۔اس کی شاخوں پر جبکہ سرخ اور تازہ ٹماٹر اُگتے ہیں۔

سوال اب یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف سبزیاں دو مختلف پودوں سے اگانا کیسے ممکن ہے؟ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک پودے سے ڈرافٹنگ کی مدد سے دو مختلف سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔ اس پودے کا نام مذکورہ بھارتی کسان نے’پوماٹو‘ رکھا ہے، اس کے مطابق ایک ہی پودے سے ڈرافٹنگ کی مدد سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔ اپنی ویڈیو میں کسان نے بتایا ہے کہ باآسانی  ایک پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

magical plantpotatoestomatoesآلوٹماٹرجادوئی پودا
Comments (0)
Add Comment