پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نےخود کشی کرلی

ضلع کوہاٹ کے گھمکول کیمپ نمبر 2 میں نوجوان کو پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا گیا۔جس پر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیف اللہ ولد محمد جلال کو والدین زیادہ پب جی گیم کھیلنے سے منع کرتے تھے۔اسی طرح والدین کے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو باتھ روم میں بند کر کے گولی چلا دی۔مقامی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

PUBG gameپب جی گیم
Comments (0)
Add Comment