چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا

چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے

چین کے صوبے ہیبی کے ریسٹورنٹ میں ایک شخص دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے،جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق مشتبہ طور پر ریسٹورنٹ میں دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا ہے،صبح 8 بجے کے قریب دھماکا ہوا،قریبی عمارتوں اور کئی گاڑیوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔ ریسٹورنٹ کی عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،آگ پر فائربریگیڈ کی 36 گاڑیوں نے قابو پالیا ہے۔

chinaExplosionچیندھماکا
Comments (0)
Add Comment