بلوچستان:شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں 24 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی کے مسائل پیش کرنے پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے ہونے والے نقصان کے باعث گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔جبکہ اس کے ساتھ ہی سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خراب پائپ لائن کی مرمت کا کام صبح سے شروع کر دیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment