بنوں:پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ،1 بچہ زخمی

بنوں تھانہ صدرکی حدود میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب نہایت ہی شدید قسم کا دھماکہ ہوا ہے،ذرائع کے مطابق اس دھماکہ میں 1 بچے کےزخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیزمواد کو سڑک کے کنارے میں نصب کیا گیا تھا،اس دھماکہ میں پولیس اہلکار بالکل محفوظ رہے جبکہ گاڑی کوجزوی طور پر نقصان پہنچا ہے،اس دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے،جس کے بعد سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔پولیس نے پورے علاقہ کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment