بلوچستان میں ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام کیا گیا ہے

 بلوچستان میں ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام کیا گیا ہے

بلوچستان کے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانےکی غرض سے حکومت نے2013 میں بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ضرورت مند طلبہ و طالبات کوبلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پارشلی فنڈڈ اور فلی فنڈڈ وظائف فراہم کرتی ہے،اب تک جس سے تقریبا 73 ہزار طلباء مستفید ہو چکے ہیں۔اس فنڈ سے اس کے علاوہ بلوچستان کےمستحق طلبہ وطالبات کے لیےسالانہ 15 ہزار سے زائد وظائف کا اجرا بھی عمل میں لایاجاتاہے۔ 8 اگست 2016 کے سانحہ میں اسی طرح شہیدہونے والے وکلاء کے بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم کی سہولت دے رہی ہے بلکہ اعلی تعلیم کے حصول کے لیے وکلا کو ایل ایل ایم، بار ایٹ لا یا پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک خصوصا برطانیہ بھیجا جاتا ہے۔بلوچستان کےروشن مستقبل کے لیے ان فنڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔صوبے بھرمیں علم کی شمع روشن کرکےتعلیم کی فراہمی کا دیا جلایاہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment