پشاورپولیس میں منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری کا انکشاف

پشاورپولیس میں منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز  نے منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری پر پولیس آفسر سمیت 14 اہلکاروں کو معطل کیا ہے، معطل کئے جانے والوں میں ایس ایچ او، ایڈیشنل ایس ایچ او ، دو چوکی انچارج اور  پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق منشیات اسمگلروں کے ساتھ سہولت کاری پر پولیس آفیسر اور اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق منشیات اسمگلروں کی سہولت کاری سے متعلق الزامات کی چارج شیٹ کو معطل اہلکاروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment