پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7.45 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔فنانس ڈویژن نے باضابطہ طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں پیٹرول کی نئی قیمت 265.61 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو کہ گزشتہ 258.16 روپے فی لیٹر سے 7.45 روپے زیادہ ہے۔اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) اب 277.45 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو کہ 267.89 روپے فی لیٹر کے پچھلے نرخ سے 9.56 روپے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں یکم جولائی سے پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چار بار کمی کے بعد اضافہ متوقع تھا۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور HSD کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔پیٹرول اور ایچ ایس ڈی کی بین الاقوامی قیمتوں میں بالترتیب $4.4 اور $5.5 فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

 

Comments (0)
Add Comment